کیا میٹریمونئیل ایپس رشتہ کی تلاش میں واقعی مددگار ہیں؟

میٹریمونئیل ایپس واقعی رشتہ کی تلاش میں مددگار ہیں؟ جانیں کہ یہ ایپس کیسے آپ کو موزوں رشتہ دار تلاش کرنے، وقت بچانے اور مستند پروفائلز کے ذریعے بہترین میچ ڈھونڈ

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جہاں ہمارے کام کرنے کے انداز میں انقلاب برپا کیا ہے، وہیں ہماری ذاتی زندگیوں کو بھی نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ ہمارے پیشہ ورانہ کام کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے کے لئے مختلف ایپس متعارف کروائی گئیں۔ جن سے سہولت کا عنصر اور کام کی رفتار بڑھ گئی۔ تاہم اس تکنیکی ترقی کا اثر پیشہ ورانہ شعبوں سے بہت آگے تک پھیل چکا ہے۔ اور ہماری ذاتی زندگی تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔  

ذاتی زندگیوں میں جہاں بہت سی ایپس متعارف کروائی گئیں۔ ان میں سب سے زیادہ مقبولیت ڈیٹنگ ایپس کو حاصل ہوئی۔ مغربی ممالک میں متعارف کروائی گئی ان ایپس نے جغرافیائی اور سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نوجوانوں کو نئے، رومانوی اور با معنی تعلقات بنانے کے لئے جدید راہیں فراہم کیں۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی بڑھتی گئی۔ ان ایپس کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔ مشرقی ممالک ان ایپس کے متبادل کے طور پر میٹریمونئیل یا رشتہ ویب سائٹس کو منظر عام پر لائے۔   

مشترکہ خاندانی نظام کے خاتمے اور طبقاتی فرق کا احساس اجاگرہونے کی بدولت اب والدین اپنی مرضی سے رشتہ طے کرنے کی بجائے بچوں کی مرضی اور رائے کو بھی اہمیت دینے لگے ہیں۔ اس مقصد کے لئے میٹریمونئیل ایپس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ میٹریمونئیل ویب سائٹس نے بھی اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بیرون ممالک تک رسائی حاصل کی۔ اور یوں لوگوں کے لئے اپنے ہم آہنگ افراد سے ملنے کے امکانات مزید بڑھ گئے۔ یعنی ذاتی تعلقات کے دائرے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے انضمام نے رابطے اور رشتے بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔  

میٹریمونئیل ایپس کی ترقی نے اچھے رشتوں کی تلاش میں والدین کے روایتی کردار کو تبدیل کر کے اسے ڈیجیٹل دائرے میں ضم کر دیا ہے۔ یہ ایپس والدین کو رشتہ کی تلاش کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔ جہاں مذہب، مسلک، ملک، عمر، تعلیم اور پیشہ جیسی ترجیحات پر مبنی رشتوں کی تلاش نہایت آسان ہو گئی ہے۔ پاکستانی میٹریمونئیل ایپس روایت اور جدت کے امتزاج کی نمائندگی کرتی ہیں۔ جو والدین اور نوجوانوں کو شفافیت اور سہولت کے ساتھ رشتہ کی تلاش کے لئے بااختیار بناتی ہیں۔ 

پاکستان میں اس وقت بہت سی میٹریمونئیل ویب سائٹس موجود ہیں۔ ان میں زیادہ مقبولیت سمپل رشتہ، دل کا رشتہ اور رشتہ پاکستان کو حاصل ہے۔  

سمپل رشتہ 

ایک ابھرتی ہوئی میٹریمونئیل ویب سائٹ جہاں والدین اور نوجوان اپنی ترجیحات پر مبنی رشتے با آسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر موجود فلٹرز کے ذریعے آپ اپنی ترجیحات پر مبنی پروفائلز دیکھ سکتے ہیں۔ اور ان سے رابطہ کے لئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ پچھلے دو سال سے مفت رشتہ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ حال ہی میں ان کی جانب سے دو پیکج متعارف کروائے گئے ہیں۔ جو معاشی مشکلات کے اس دور میں کسی بھی شخص کے لئے قابل قبول اور قابل رسائی ہیں۔  

سمپل رشتہ کا عزم ہے کہ وہ والدین کے لئے گھر بیٹھے نہایت مناسب فیس میں بچوں کے رشتے دیکھنا آسان بنائے۔ اس مقصد کے لئے سمپل رشتہ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ جبکہ موبائل ایپ بھی جلد ہی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ 

دل کا رشتہ 

پاکستان کی میٹریمونئیل ایپس میں دوسرا نمایاں نام دل کا رشتہ کا ہے۔ جہاں نہ صرف شادی کے خواہشمند لوگ بلکہ میرج بیورز بھی رجسٹرڈ ہیں۔ آپ کسی میرج بیورو کے ذریعے رشتے کے خواہاں ہیں یا براہ راست امیدوار سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں سہولتیں اس ایپ میں موجود ہیں۔ تاہم دل کا رشتہ اپنی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم نہیں کرتا۔ اس کے لئے آپ کو ان کی ایپ ہی ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گی۔ ایپ آپ مفت  ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ البتہ رشتے کے لئے آپ کو فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔  

رشتہ پاکستان 

پاکستانی میٹریمونئیل ایپس میں ایک نام رشتہ پاکستان کا بھی ہے۔ جہاں آپ ذات، ملک یا شہر کی بنیاد پر رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔ رجسٹر ہونے والے ممبرز کی فہرست ویب سائٹ پر شیئر کی جاتی ہے۔ تاہم ان سے رابطہ کرنے کے لئے آپ کو رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔ یہ میٹریمونیئل ایپ اگرچہ مفت رشتے کروانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ لیکن اس صورت میں دھوکے بازی کا عنصر بڑھ جاتا ہے۔ مفت سہولت دیکھ کر بہت سے لوگ وقت گزاری کے لئے رجسٹریشن کر لیتے ہیں۔   

آپ پاکستان میں رہتے ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں۔ میٹریمونئیل ایپس کی بدولت اب آپ کے لئے رشتے کی تلاش نہایت آسان ہو چکی ہے۔ رجسٹریشن کیجئے اور اپنی ترجیحات پر مبنی رشتہ فوری حاصل کیجئے۔ 


Raha Sunny

1 Blog posts

Comments